مدت سے بے کار شوہر نے گھر آ کر اپنی بیوی کو خوشخبری سنائی۔ ”بہت اچھی ملازمت مل گئی ہے۔ معقول تنخواہ‘ مفت علاج‘ آنے جانے کو سواری‘ با تنخواہ چھٹیاں۔“ ”واقعی یہ تو بہت اچھی ملازمت ہے۔“ بیوی نے کہا۔ ”پھر تم تیار رہنا۔ سوموار کو کام پر جانا ہے۔“